Start of Main Content

اُردو ری سورسز

ہولوکاسٹ نازی حکومت اور اُس کے اتحادیوں کی طرف سے کم و بیش 60 لاکھ یہودیوں کے نہایت ہی منظم، ریاستی ایماء پر مبنی اور سرکاری سرپرستی میں ہونے والے ظلم و ستم اور قتلِ عام کا واقعہ ہے۔ لفظ "ہولوکاسٹ"کا ماخذ دراصل یونانی زبان سے ہے جس کے معنی ہیں "آگ کے ذریعے قربانی"۔ جرمنی میں نازی جنوری 1933 میں اقتدار میں آئے۔ وہ اِس بات پر یقین رکھتے تھے کہ جرمن نسلی طور پر سب سے اعلیٰ و ارفعٰ قوم ہے جبکہ یہودی سب سے گھٹیا ہیں اور یوں وہ بیرونی طور پر نام نہاد جرمن نسلی برادری کیلئے خطرہ ہیں۔

معلومات کیلئے مواد اور ری سورسز

  • 'سام دشمنی سے متعلق آوازیں' میں موجودہ دور کی متنوع آوازوں کا امتزاج شامل ہے جن میں عوامی شخصیات، اساتذہ، کھلاڑی، مذہبی راہنما، ہولوکاسٹ سے زندہ بچ جانے والے افراد اور نوجوان لوگ شامل ہیں ۔۔۔ یہ آج کے دور میں سام دشمنی اور یہودیوں کے بارے میں پائی جانے والی نفرت کے بارے میں  اظہار خیال کر رہے ہیں۔