پیدا ہوا: 1937, ٹیپلیٹزے سینوف، چیکوسلواکیہ
یہ کلپ آشوٹز کی جانب جلاوطنی کے بارے میں ہے۔ [انٹرویو: 1995]
آئرین اور رین رینیٹ اور رین گوٹمین خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان جڑواں بچوں کی پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد یہ خاندان پراگ منتقل ہو گیا۔ یہ خاندان اس وقت پراگ میں ہی رہائش پزیر تھا جب جرمنی نے بوہیمیا اور موراویا پر مارچ 1939 میں قبضہ کیا۔ کچھ مہینوں بعد فوجی وردی میں ملبوس جرمنوں نے ان کے والد کو گرفتار کر لیا۔ کئی دہائیوں کے بعد رین اور آئرین کو یہ معلوم ہوا کہ انکے والد کو آشوٹز کیمپ میں دسمبر 1941 میں قتل کردیا گيا تھا۔ رین، آئرن اور انکی والدہ کو تھیریسین شٹٹ یہودی بستی میں بھجوا دیا گیا جہاں سے بعد میں اُنہیں آشوٹز کیمپ پہنچا دیا گیا۔ آشوٹز کیمپ میں ان جڑواں بچوں کو الگ کردیا گيا اور ان پر طبی تجربات کئے گئے۔ آشوٹز کیمپ سے آزادی کے بعد آئرن اور رین کچھ وقت تک الگ رہے۔ ریسکیو چلڈرن نامی گروپ آرین کو 1947 میں امریکہ لے آیا جہاں وہ رین سے 1950 میں دوبارہ ملی۔
Copyright © United States Holocaust Memorial Museum, Washington, DC