-
سام دشمنی پر مبنی ایک پوسٹر جس میں یہودیوں کو کمیونسٹوں کے برابر قرار دیا گیا۔ امریکہ 1939۔
-
ایک ریڈیو بروڈکاسٹ میں جہاز رانی کے ماہر اور مشہور تفرد پسند چارلس لنڈبرگھ نے اِس بات پر زور دیا کہ امریکہ پر حملے کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ کہ خارجہ امور میں "دخل اندازی" خطرناک ہو گی۔ واشنگٹن ڈی۔ سی، یونائیٹڈ اسٹیٹس، 20 ستمبر 1940۔
-
سام دشمنی کا پروپیگنڈا۔ امریکہ، تاریخ نامعلوم۔
-
یہودیوں کو معاشرے سے الگ کرنے کے تصور پر مبنی ایک سام دشمن اشاعت۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ، تاریخ نامعلوم۔
-
ایگزیکٹو ڈائریکٹر جان پہلے کے دفتر میں جنگی پناہ گزین بورڈ کا اجلاس۔ تصویر میں بائیں سے دائیں: ایلبرٹ ابراہم سن، خزانے کے اسٹنٹ سیکٹری جوزیا ڈوبوئس اور پہلے، واشنگٹن ڈی۔ سی، یونائیٹد اسٹیٹس، 21 مارچ 1944۔
-
جنگی پناہ گزینوں کے بورڈ کے تیسرے اجلاس کے موقع پر سیکٹری آف اسٹیٹ کورڈل ہل کے دفتر میں اُتاری گئی تصویر۔ بائیں جانب سیکرٹری ہل، وسط میں خزانے کے سیکٹری ہینری مورگینتھاؤ جونئیر اور دائیں جانب جنگ کے سیکٹری ہینری ایل سٹمسن ہیں۔ واشنگٹن ڈی۔ سی، امریکہ، 21 مارچ 1944۔
-
دوسری جنگ عظیم کے شروع ہونے کے چار روز بعد سیکٹری آف اسٹیٹ کورڈل ہل نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ واشنگٹن ڈی۔ سی میں غیرجانبدای قانون پر دستخط کئے (سب سے پہلے صدر فرینکلن ڈی۔ روزویلٹ نے دستخط کئے)، ریاستہائے متحدہ امریکہ، 5 ستمبر، 1939۔
-
برطانوی یہودی لیڈر سڈنی سلور مین نے جنیوا میں ورلڈ جیوئش کانگریس کے نمائیندے گرھارٹ ریگنر کی طرف سے بھیجی گئی کیبل کی یہ کاپی امریکی یہودی لیڈر اسٹیفن وائز کو روانہ کی۔ ریگنر نے اُن کی حکومتوں کی وساطت سے دو کیبلز روانہ کی تھیں جن میں سلورمین اور وائز کو یورپین یہودی برادری کو ختم کرنے سے متعلق نازیوں کے منصوبے کے حوالے سے خبردار کیا گیا تھا۔ ریگنر سے موصول ہونے والی یہ کیبل ابتدائی طور پر امریکی محکمہ خارجہ نے وصول کی تھی مگر اُس نے اِس کیبل کو وائز تک پہنچانے میں تساہل سے کام لیا۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ، 29 اگست 1942 ۔
-
جلاوطن پولش حکومت کا خفیہ پیغام رساں جان کرسکی (کھڑا ہوا) جس نے مغربی دنیا کو 1942 کے موسم خزاں میں پولیند میں یہودیوں کے خلاف نازیوں کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں آگاہ کیا۔ یہ تصویر 1944 میں واشنگٹن ڈی۔ سی، امریکہ میں اس کے دفتر میں اتاری گئی۔
-
پوسٹر (ریاستہائے متحدہ امریکہ کے یہودی وار ویٹرنز کی طرف سے جاری کیا جانے والا) جس میں جرمن اشیاء کے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ نیو یارک، یونائیٹد اسٹیٹس، 1937 اور 1939 کے درمیان۔
-
بریکن رج لونگ (1958-1881)، امریکہ کی اسٹینٹ سیکٹری آف اسٹیٹ امیگریشن اور پناہ گزینوں کے معاملات پر اختیار کے ساتھ ہالوکاسٹ کے دوران۔ واشنگٹن ڈی۔ سی، امریکہ، اگست 1943۔