


برطانوی یہودی لیڈر سڈنی سلور مین نے جنیوا میں ورلڈ جیوئش کانگریس کے نمائیندے گرھارٹ ریگنر کی طرف سے بھیجی گئی کیبل کی یہ کاپی امریکی یہودی لیڈر اسٹیفن وائز کو روانہ کی۔ ریگنر نے اُن کی حکومتوں کی وساطت سے دو کیبلز روانہ کی تھیں جن میں سلورمین اور وائز کو یورپین یہودی برادری کو ختم کرنے سے متعلق نازیوں کے منصوبے کے حوالے سے خبردار کیا گیا تھا۔ ریگنر سے موصول ہونے والی یہ کیبل ابتدائی طور پر امریکی محکمہ خارجہ نے وصول کی تھی مگر اُس نے اِس کیبل کو وائز تک پہنچانے میں تساہل سے کام لیا۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ، 29 اگست 1942 ۔
The Jacob Rader Marcus Center of the American Jewish Archives