United States Holocaust Memorial Museum
ہالوکاسٹ انسائیکلوپیڈیا

زگمونڈ ایڈلر
پیدا ہوا: 18 جولائی 1936

رینیٹ گٹمین
پیدا ہوا: 21 دسمبر 1937

ہینوک کارن فیلڈ
پیدا ہوا: 1938

ٹامس کُلکا
پیدا ہوا: 25 مئی 1934

لیڈیا لیبووٹز
پیدا ہوا: ca. 1934

ایک چھوٹی بچی کی حیثیت سے چھپے رہنے کے تجربے سے گزرتے ہوئے۔

ھوروخود یہودی بستی میں بچے کھانا اسمگل کر کے اندر لاتے ہوئے۔

یہ کلپ آشوٹز کی جانب جلاوطنی کے بارے میں ہے۔

کیلچ میں قائم ہونے والے جبری مشقت کے کیمپوں میں سے ایک کا منظر اور اس میں ٹامس کی جبری مشقت۔

آشوٹز میں موجود لاشیں جلانے کی بھٹی۔

ھوروخوو یہودی بستی سے نکل بھاگنے کے بعد جنگلوں میں پناہ لینے کے دوران زندہ رہنے کے لئے کھانے کی تلاش۔

اِس کلپ میں مارچ 1944 میں کوونو یہودی بستی میں بچوں کو کو گرفتار کرنے کی کارروائی دکھائی گئی ہے۔

نازی چھاپے کے دوران چھپنے کی تیاری۔

انگے اوئربیخر
پیدا ہوا: 31 دسمبر 1934
تمام شناختی کارڈ
تمام سندیں
شخصی کہانیاں
ٹامس کُلکاٹامس کُلکا
پیدا ہوا: اولوماک، چیکوسلواکیا
25 مئی 1934

ٹامس کے والدین یہودی تھے۔ اس کے والد رابرٹ کُلکا موراویا کے قصبے اولوماک کے ایک تاجر تھے۔ اس کی ماں ایلنا سکوٹیزکا موراویا کے دارالحکومت برنو سے تعلق رکھتی تھی جہاں وہ کُلاہ ساز یعنی عورتوں کے ہیٹ ڈیزائن کرنے والی خاتون تھی۔ یہ جوڑا تعلیم یافتہ تھا اور چیک اور جرمن دونوں زبانیں بولتا تھا۔ اُنہوں نے 1933 میں شادی کی اور رابرٹ کے آبائی شہر اولوماک میں آباد ہوگئے۔

1933-39: ٹامس اپنے والدین کی شادی کے ایک سال اور ایک دن کے بعد پیدا ہوا۔ جب ٹوماس 3 سال کا تھا تو اس کے دادا کا انتقال ہوگيا اور کُلکا خاندان برنو منتقل ہوگيا جو ٹامس کی والدہ کا آبائی شہر تھا۔ 15 مارچ 1939 کو ٹامس کی پانچویں سالگرہ سے چند ہفتے پہلے جرمنی نے برنو سمیت بوہیمیا اور موراویا پر قبضہ کرلیا۔

1940-42: 2 جنوری 1940 کو ٹامس اور اس کے والدین اور نانی کو جرمنوں نے اُن کے گھر سے باہر نکال دیا۔ ٹامس کے والد نے اِس اُمید میں برنو میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا کہ وہ اپنے خاندانی کاروبار کو بچا سکیں گے۔ ٹامس چونکہ یہودی تھا لہذا اس کو اسکول جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ایک سال کے بعد ٹامس کے والد کو اپنا کاروبار ایک جرمن شخص کے ہاتھ صرف 200 چیکوسلواکین کراؤن یعنی 10 ڈالر سے بھی کم میں فروخت کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔ 31 مارچ 1942 کو کُلکا خاندان کو ڈی پورٹ کر کے مغربی چیکوسلواکیا کی تھیریسئن شٹٹ یہودی بستی میں منتقل کردیا گيا۔

9 مئی، 1942 کو ٹامس کو ڈی پورٹ کر کے سوبی بور قتل گاہ بھجوا دیا گیا جہاں اُسے گیس کے ذریعے ہلاک کر دیا گیا۔ اُس وقت اُس کی عمر صرف 7 برس تھی۔

 
متعلقہ مقالات:
Copyright © United States Holocaust Memorial Museum, Washington, D.C.