United States Holocaust Memorial Museum The Power of Truth: 20 Years
Museum   Education   Research   History   Remembrance   Genocide   Support   Connect
Donate
ہالوکاسٹ انسائیکلوپیڈیا

 

 

 

نقشے

عظیم تر جرمنی میں اہم نازی کیمپ، 1944

 

نازی کیمپوں کا نظام ستمبر 1939 میں دوسری جنگ عظیم کے آغاز کے بعد برابر بڑھتا گیا کیونکہ جنگی سازوسامان کی پیداوار کیلئے جبری مشقت کی اہمیت بڑھ گئی۔ 1942-1943 میں اسٹالنگراڈ کی جنگ میں جرمنی کی ناکامی کے بعد جرمنی کی جنگی معیشت میں مزدوروں کی کمی ایک خطرہ بن گئی۔ اس کی وجہ سے حراستی کیمپوں کے قیدیوں کو جرمن فوجی کارخانوں میں بطور جبری مزدور استعمال کرنے کا رجحان بڑھ گيا۔ خاص طور پر 1943 اور 1944 میں سینکڑوں ذیلی کیمپ صنعتی علاقوں کے اندر یا اس کے قریب قائم کئے گئے۔ ذیلی کیمپ عام طور پر وہ چھوٹے کیمپ ہوتے تھے جو اصل کیمپوں کی انتظامیہ کے تحت ہوتے تھے اور جو ان کو قیدیوں کی مطلوبہ تعداد مہیا کرتے تھے۔ پولینڈ میں آشوٹز، وسطی جرمنی میں بوخن والڈ، مشرقی جرمنی میں گروس روزن،مشرقی فرانس میں نیٹزویلر سٹرٹ ھاف، برلن کے قریب ریونزبروئک اور بالٹک کوسٹ پر ڈینزگ کے قریب شٹٹ ھاف جیسے کیمپ جبری مشقت کے ذیلی کیمپوں کے بہت بڑے نیٹ ورکوں کے انتظامی مراکز بن گئے۔

— US Holocaust Memorial Museum


تمام متحرک نقشے »
تمام نقشے »


ہولوکوسٹ انسائکلوپیڈیا سے متعلقہ مضامین:

نازی کیمپ »
ہالوکاسٹ »


متعلقہ مقالات:

جبری مشقت »


یہ صفحہ ای۔ میل کیجئے »

 

Copyright © United States Holocaust Memorial Museum, Washington, D.C.