United States Holocaust Memorial Museum The Power of Truth: 20 Years
Museum   Education   Research   History   Remembrance   Genocide   Support   Connect
Donate
ہالوکاسٹ انسائیکلوپیڈیا

 

 

 

نقشے

جرمن مقبوضہ یورپ سے فرار کے راستے، 1942

 

جرمن مقبوضہ یورپ کے تمامتر علاقوں میں جرمنوں نے یہودیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر کے اُنہیں مقبوضہ پولینڈ میں قائم قتل کے مراکز میں جلاوطن کرنا شروع کر دیا۔ کچھ یہودی چھپ جانے کے باعث یا جرمنی کے زیر کنٹرول یورپ سے فرار ہو کر بچ جانے میں کامیاب ہو گئے۔ مقبوضہ یورپ سے فرار کے کچھ راستے مخالف ریاستوں (مثلاً سوویت یونین)، غیر جانبدار ریاستوں (مثلاً سوٹزرلینڈ، اسپین، سویڈن اور ترکی) اور اُن ریاستوں کی جانب بھی لے جاتے تھے جو جرمن حلیف تھیں (مثلاً جرمنی کے قبضے میں آنے سے پہلے اٹلی اور ہنگری)۔ سوویت یونین پر جرمن حملے کے بعد دس لاکھ سے زائد سوویت یہودی پیش قدمی کرتے ہوئے جرمنوں سے بچ کر مشرق کی جانب فرار ہو گئے۔ مزید ھزاروں یہودی بلغاریہ اور رومانیہ میں بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے روانہ ہو کر بحفاظت فلسطین پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

— US Holocaust Memorial Museum


تمام متحرک نقشے »
تمام نقشے »


ہولوکوسٹ انسائکلوپیڈیا سے متعلقہ مضامین:

بچاؤ »
پناہ گزیں »


متعلقہ مقالات:

بچاؤ اور مزاحمت »


یہ صفحہ ای۔ میل کیجئے »

 

Copyright © United States Holocaust Memorial Museum, Washington, D.C.