United States Holocaust Memorial Museum The Power of Truth: 20 Years
Museum   Education   Research   History   Remembrance   Genocide   Support   Connect
Donate
ہالوکاسٹ انسائیکلوپیڈیا

 

 

 

نقشے

یورپی جنگی جرائم کے بڑے مقدمات، 1943-1947

 

جرمنی کے مقام نیورمبرگ میں بین الاقوامی فوجی عدالت (آئی ایم ٹی) کے سامنے کلیدی جرمن حکام کے مقدمے پیش کئے گئے۔ آئی ایم ٹی میں برطانیہ، فرانس، سوویت یونین اور امریکہ کے جج شامل تھے۔ تاہم 1945 کے بعد چلائے گئے جنگی جرائم کے مقدمات کی بڑی اکثریت چھوٹی سطح کے اہلکاروں اور افسروں سے متعلق تھی۔ ان میں حراستی کیمپوں کے محافظ اور کمانڈنٹ، پولیس افسر، گشتی قاتل اسکواڈز کے ارکان اور وہ ڈاکٹر شامل ہیں جنہوں نے طبی تجربات میں حصہ لیا۔ ان جنگی مجرمان پر مقدمات مقبوضہ جرمنی اور آسٹریہ کے برطانوی، امریکی، فرانسیسی اور سوویت زونز، اور اٹلی میں قائم فوجی عدالتوں میں چلائے گئے۔ دیگر مجرموں کے مقدمات اُن ممالک کی عدالتوں میں چلائے گئے جہاں اُنہوں نے جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ بہت سے جنگی مجرموں پر کبھی بھی مقدمات نہیں چلائے گئے یا اُنہیں کبھی بھی سزا نہیں دی گئی۔

— US Holocaust Memorial Museum


 

Copyright © United States Holocaust Memorial Museum, Washington, D.C.