United States Holocaust Memorial Museum The Power of Truth: 20 Years
Museum   Education   Research   History   Remembrance   Genocide   Support   Connect
Donate
ہالوکاسٹ انسائیکلوپیڈیا

 

 

 

نازی پروپیگنڈا — تاریخی فلم فوٹیج

ایڈم زرنیاکوف، وارسا کی یہودی کونسل کے چیئرمین

وارسا، پولینڈ, 3 مئی، 1942
[خاموش, 0:47]

جرمن فوجیں ستمبر 1939 میں وارسا میں داخل ہوئیں۔ اگلے ماہ، اُنہوں نے شہر میں ایک یہودی کونسل یعنی جیوڈین ریٹ کی تشکیل کا حکم دیا۔ اس کی سربراہی کیلئے اُنہوں نے ایڈم زرنیاکوف کا انتخاب کیا جو وارسا کی پرانی یہودی کمیونٹی کونسل کے ایک رکن تھے۔ یہاں، جرمن نیوز ریلز کیلئے، ایک جرمن پراپیگنڈا کمپنی نے زرنیاکوف اور یہودی بستی کے درخواست گذاروں کے درمیان ایک ملاقات کا اہتمام کیا۔جرمنوں کو توقع تھی کہ زرنیاکوف جرمن احکام پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے جن میں جبری مشقت کی مانگیں اور یہودیوں کی زیر ملکیت جائیدادوں کی ضبطی بھی شامل تھی۔ زرنیاکوف نے خود کوشش کی کہ جرمن اقدامات کو کسی قدر نرم کیا جا سکے، خوراک کیلئے باورچی خانے، ورکشاپیں اور پیشہ ورانہ اسکول قائم کئے جا سکیں۔ اُنہوں نے مسلسل بہتر حالات فراہم کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے جلاوطنیوں کیلئے یہودیوں کی پکڑ دھکڑ سے متعلق جرمن مطالبات پر عملدرآمد کی بجائے جولائی 1942 میں خود کشی کر لی۔

— Grinberg Archives

Copyright © United States Holocaust Memorial Museum, Washington, D.C.