
ھاڈامار، جرمنی, جنگ کے بعد
[خاموش, 1:20]
نازیوں کے نزدیک "یوتھینیسیا" سے مراد اُن افراد کو قتل کرنا ہے جنہیں "زندگی کیلئے غیر موذوں" قرار دیا گیا ہو۔ 1941 میں ھاڈامار نفسیاتی کلینک جرمنی میں یوتھینیسیا کے ذریعے قتل کے مرکز کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔ جرمن ڈاکٹر جن افراد کو یوتھینیسیا کیلئے منتخب کر لیتے، اُنہیں ھاڈامار یا دوسری تنصیبات میں گیس کے ذریعے مار ڈالنے کیلئے بھیج دیا جاتا۔ یوتھینیسیا پروگرام کے سرکاری طور پر اگست 1941 میں ختم کئے جانے سے پہلے ھاڈامار میں دس ھزار افراد کو گیس کے ذریعے ہلاک کر دیا گیا۔ اگرچہ ھاڈامار میں یہ پروگرام رسمی طور پر بند کر دیا گیا، مہلک ٹیکوں کے ذریعے افراد کو ہلاک کرنے کے اقدام جاری رہے۔ جنگ کے بعد امریکی فوجی اہلکاروں نے اس تنصیب کی فلم بندی کی اور زندہ بچ جانے والے مریضوں کی دیکھ بھال کی۔
National Archives - Film
ہدف بننے والوں کی اقسام: ایک جائزہ »