

اس تصویر میں اُن 190 گرینائٹ بلاکوں میں سے چند نظر آ رہے ہیں جو آسٹریا میں ماؤتھ ہاؤسن پبلک میموریل نے امریکہ کے ہالوکاسٹ میموریل میوزیم کو عطیہ کئے تھے۔ نازیوں نے 1938 میں ایک پتھر کی کان کے قریب ماؤتھ ہاؤسن حراستی کیمپ قائم کیا تھا۔ قیدیوں کو یہ گرینائٹ پتھر اُٹھا کر 180 سیڑھیاں اوپر لیجانے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ چھوٹے پتھروں کا وزن 30 سے 45 پاؤنڈ تھا جبکہ بڑے بلاکوں میں سے ہر ایک 75 پاؤنڈ سے زیادہ وزن کا تھا۔ جبری مشقت پر معمور کئے جانے والے قیدی کام کی سختی کی وجہ سے جلد ہی ہلاک ہو جاتے تھے۔
US Holocaust Memorial Museum - Collections