

ایلس مایر کو بنگن، جرمنی میں 24فروری سن 1939 کو ایک جرمن پاسپورٹ جاری کیا گيا۔ مایر کی بیٹی ایلن کا نام بھی پاسپورٹ میں شامل تھا۔ دونوں ماں بیٹیوں کے نام کے درمیان میں "سارہ" نام بھی شامل تھا۔ یہ درمیانی نام 17 اگست،1938 کے قانون کے مطابق ایک لازمی چیز ہو گئی تھی۔ لہذا تمام یہودی عورتوں کے لئے یہ ضروری تھا کہ وہ تمام سرکاری دستاویزات میں اپنے نام کے درمیان "سارہ" نام شامل رکھیں۔ یہودی مردوں کیلئے "اسرائیل" نام شامل رکھنا ضروری تھا۔ اس طرح جرمن سرکاری اہلکاروں کو اُن کی یہودی کے طور پر شنناخت کرنے میں آسانی ہوتی تھی۔
US Holocaust Memorial Museum - Collections