
سرمائی اولمپک کھیلوں کے دوران ایڈولف ہٹلر اور جوزف گوئبیلز کنیڈین فگر اسکیٹنگ کی فاتح ٹیم کے ارکان کو آٹوگراف دے رہے ہیں۔ گارمش۔پارٹین کرچین، جرمنی، فروری 1936 ۔ تصویریں »
نازیوں نے اولمپک کھیلوں کی تیاری پر خطیر رقم خرچ کی۔ یہاں جرمن حکام ایک سکیل کے ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے اولمپک گاؤں کی وسعت دکھا رہے ہیں۔ برلن، جرمنی، جولائی 1936 ۔ تصویریں »
موسم گرما کے اولمپک کھیلوں کے مقام برلن کی ایک گلی کا منظر جہاں اولمپک اور جرمن (سواسٹیکا) جھنڈے آویزاں ہیں۔ برلن، جرمنی، اگست 1936 ۔ تصویریں »
برلن میں اولمپک کھیلوں کے دوران جرمن (سواسٹیکا) اور اولمپک جھنڈے برلن شہر میں آویزاں ہیں۔ اگست 1936 ۔ تصویریں »
اولمپک اسٹیڈیم کا ایک منظر۔ یہ ریخ اسپورٹس فیلڈ کا مرکزی مقام تھا۔ برلن، جرمنی، 1938 ۔ تصویریں »
ایڈولف ہٹلر اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں جاتے ہوئے برینڈن برگ گیٹ سے گذر رہا ہے۔ برلن، جرمنی، یکم اگست، 1936 ۔ تصویریں »
1936 کے اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب کا منظر۔ برلن، جرمنی، یکم اگست، 1936 ۔ تصویریں »
اولمپک اسٹیڈیم میں آمد پر ایک پر جوش ہجوم ایڈولف ہٹلر کا استقبال کر رہا ہے۔ برلن، جرمن، اگست 1936 ۔ تصویریں »
اولمپک اسٹیڈیم میں، گیارھویں اولمپک کھیلوں کے دوران جرمن شائقین ایڈولف ہٹلر کو سلوٹ کر رہے ہیں۔ برلن، جرمنی، اگست 1936 ۔ تصویریں »
برلن میں اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں ایڈولف ہٹلر اولمپک کھیلوں کے جھنڈے کو سلامی دے رہا ہے۔ یکم اگست، 1936 ۔ تصویریں »
1936 کی اولمپک کھیلوں کے دوران ایک تقریب میں جرمن شائقین ہٹلر سے متعلق نعرہ "ویئر گیہورین دیئر" [ہم آپ کے ہیں] لگا رہے ہیں۔ برلن، جرمنی، اگست 1936 ۔ تصویریں »
برلن اولمپک کھیلوں کے دوران نازی اشاعتوں کی نمائش ۔۔ ان میں سے سام دشمن عنوانات کو احتیاط کے ساتھ حذف کر دیا گیا تھا۔ پوسٹر میں اُن ملکوں کو دکھایا گیا جہاں ہٹلر کی کتاب مائن کیمپف کے تراجم مقامی زبانوں میں شائع ہوئے تھے۔ برلن، جرمنی، اگست 1936 ۔ تصویریں »
ایک امریکی ٹریول ایجنسی نے ایک پُر امن جرمنی کا تصور اُبھارنے والی تصاویر آویزاں کیں جو برلن میں ہونے والے 1936 کے اولمپک کھیلوں کیلئے جرمن ریلوے کے اطلاعاتی دفتر نے بھیجی تھیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ، جنگ سے قبل۔ تصویریں »