
لینی رائفنسٹاہل کی تصویر۔ تصویریں »
نازی پراپیگنڈا فوٹو جس میں ایک "آرین" اور ایک سیاہ فام عورت کے درمیان دوستی کو ظاہر کیا گیا ہے۔ تصویر کا عنوان ہے: "نتیجہ! نسلی فخر کا نقصان۔" جرمنی، جنگ سے پہلے۔ تصویریں »
جرمن بچے سام دشمن پراپیگنڈہ پر مبنی کتاب دیئر گفٹپلز ("زہریلی کھمبیاں") پڑھ رہے ہیں۔ بائیں طرف موجود لڑکی اس کتاب کی اضافی کتاب اُٹھائے ہوئے ہے۔ کتاب کے عنوان کا ترجمہ ہے "لومڑیوں پر بھروسہ مت کرو۔" جرمنی، ca 1938 ۔ تصویریں »
جرمن نوزائیدہ بچوں کے کنڈرگارٹن سے متعلق ایک جرمن پروپیگنڈا تصویر جس میں گھریلو ماحول میں خواتین کے بچوں کی دیکھ بھال کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔ جرمنی، 1941 ۔ تصویریں »
نازی پراپیگنڈا پوسٹر جس میں جرمنوں کو مشرقی یورپ کے "گھٹیہ انسانوں" کے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے۔ جرمنی، تاریخ نامعلوم۔ تصویریں »
یہ تصویر ریخ پروپیگنڈا وزارت کی تیارہ کردہ ایک فلم سے لی گئی ہے۔ اس میں کسی نامعلوم پناہ گاہ کے ایک وارڈ میں دو ڈاکٹروں کو دکھایا گیا ہے۔ وارڈ میں مریضوں کی موجودگی کو "زندگی محض ایک بوجھ ہے" کے عنوان سے تعبیر کیا گیا ہے۔ ایسی تصاویر کا مقصد رحمدلانہ موت کیلئے عوامی حمایت و تائید حاصل کرنا تھا۔ تصویریں »
یہ خاکہ ریخ پروپیگنڈا وزارت کی تیار کردہ فلم سے ہے۔ اس میں کسی نامعلوم پناہ گاہ میں مریضوں کو دکھایا گیا ہے۔ ان کی موجودگی کو "بغیر اُمید کے زندگی" بتایا گیا ہے۔ نازیوں کی کوشش تھی کہ اس پروپیگنڈے کے ذریعے رحمدلانہ موت کے بارے میں عوامی ہمدردی حاصل کی جائے۔ تصویریں »
یہ خاکہ ریخ پروپیگنڈا وزارت کی تیار کردہ ایک فلم سے لیا گیا ہے۔ اس کا عنوان ہے "زندگی کے بارے میں ایک اخلاقی اور مذہبی نظریہ جو موروثی طور پر بیمار نسل کو روکنے کا تقاضا کرتا ہے۔" نازی پروپیگنڈے کا مقصد لازمی نس بندی کیلئے عوامی تائید و حمایت حاصل کرنا تھا۔ تصویریں »