
این فرینک 11 برس کی عمر میں، روپوش ہونے سے دو سال قبل۔ ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈ، 1940. تصویریں »
بیالسٹاک گھیٹو کی زیر زمین تنظیم کے منتظمین میں سے ایک اور بیالسٹاک گھیٹو کی بغاوت میں شریک ایک شخص ھیکا گروزمین۔ پولینڈ، 1945۔ تصویریں »
یہودی چھاتہ بردار فوجی حنا سزینس اپنے بھائي کے ساتھ، ایک حفاظتی مشن پر روانگی سے پہلے۔ فلسطین، مارچ 1944۔ تصویریں »
یہودی چھاتابردار فوجی حنا سزینس ایک کمیونل زرعی آبادی کِب بٹز سیڈوٹ ییم میں۔ فلسطین، 1941۔ تصویریں »
جنگ سے پہلے اُتاری گئی الا گارٹنر کی تصویر۔ الا گارٹنر کو بعد میں آشوٹز کیمپ میں قید کردیا گيا تھا۔ اُنہوں نے کیمپ کی مزاحمتی تحریک میں شرکت کی تھی اور بارود کو کیمپ کے اندر اسمگل کرنے کے سلسلے میں اُن کے کردار کی وجہ سے اُنہیں پھانسی دے دی گئی۔ اِس بارود کے ساتھ آشوٹز میں لاشوں کی بھٹی نمبر 4 کو تباہ کیا گیا تھا۔ بیڈزن، پولینڈ، 1930 کی دہائی کے دوران۔ تصویریں »
جبری مشقت کیلئے گرفتار کی گئی یہودی عورتیں زبردستی چھین لئے گئے کپڑوں کو الگ الگ کر رہی ہیں۔ لوڈز یہودی بستی، پولینڈ، تاریخ نامعلوم۔ تصویریں »
یہوواز وٹنس ہلڈیگارڈ کسیرو کو ریونزبروئک سمیت کئی حراستی کیمپوں میں چار برس تک قید رکھا گیا۔ جرمنی، تاریخ غیر یقینی۔ تصویریں »
کیمپ کے پتھر توڑنے کے کارخانے میں پتھروں سے بھری ہوئی گاڑیوں کو قیدی عورتیں کھینچ رہی ہیں۔ پلاسزاؤ کیمپ، پولینڈ، 1944۔ تصویریں »
آشوٹز۔ برکینو کیمپ میں عورتوں کے کیمپ کی بیرکیں۔ پولینڈ، 1944۔ تصویریں »
سلائی کے ایک کارخانے میں جبری مشقت پر معمور یہودی عورتیں۔ لوڈز یہودی بستی، پولینڈ، 1940 اور 1944 کے درمیان۔ تصویریں »
16 سالہ گھریلو ملازمہ ایمی۔ جی کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ فکری تضاد کی مریض ہیں۔ اُن کی تولیدی صلاحیت ختم کر کے اُنہیں میسیرٹز اوبراوالڈے کے یوتھے نیسیا مرکز پہنچا دیا گیا جہاں اُنہیں 7 دسمبر 1942 کو خواب آور دوا کی زیادہ خوراک دیکر ہلاک کردیا گیا۔ جگہ اور تاریخ غیر یقینی ہے۔ تصویریں »
شائزوفرینیا یعنی فکری تضاد کی نفسیاتی بیماری کی متنازعہ تشخیص کے ساتھ دوکان پر کام کرنے والی گرڈا ڈی جس کی تولیدی صلاحیت ختم کر دی گئی۔ بعد میں اُسے نازی حکام نے تولیدی صلاحیت ختم ہونے کی بنا پر شادی کرنے سے منع کر دیا۔ جگہ اور تاریخ نا معلوم۔ تصویریں »