
سام دشمنی کے دستی اشتہاروں، پوسٹروں، اور اسٹیکروں کے نمونے۔ جرمنی، 1919۔ تصویریں »
برلن میں ایک راہ گیر رُک کر ایک ڈسپلے بکس پر لگے سام دشمن اخبار "دیئر شٹوئرمر" (حملہ آور) کا ایک شمارہ پڑھ رہا ہے۔ "دیئر شٹوئرمر" کو جرمنی بھر کے بس اڈوں، مصروف سڑکوں، پارکوں اور فیکٹری کینٹینوں جیسی جگہوں پر نمایاں طور پر لگایا جاتا تھا۔ برلن، جرمنی، غالباً 1930 کی دہائی میں۔ تصویریں »
یہود مخالف بائیکاٹ کے دوران، ایس ایس اہلکار ایک بینر اُٹھائے ہوئے ہیں جس پر لکھا ہے "جرمنو! اپنا دفاع کرو! یہودیوں سے مت خریدو!" برلن، جرمنی، مارچ یا اپریل 1933 ۔ تصویریں »
جرمنی میں ایس اے کا اہلکار لوگوں کو ہدایت دے رہا ہے کہ یہود مخالف بائیکاٹ کے اشتہار ایک تجارتی سٹرک پر کہاں لگائے جائیں۔ ایک جرمن شہری بازو پر نازی پٹی پہنے ہوئے یہودی بائیکاٹ کے اشتہارات کا بنڈل تھامے ہوئے ہے جبکہ ایس اے کے اہلکار ان اشتہارات کو یہودیوں کی دوکانوں پر چسپاں کررہے ہیں۔ اکثر اشتہارات پر لکھا ہوا ہے، "جرمنو! یہودی ظلم کے پروبیگنڈے کے خلاف اپنے آپ کا دفاع کرو/ صرف جرمن دوکانوں سے خریداری کرو۔" جرمنی یکم اپریل 1933۔ تصویریں »
شمالی بویریا میں ایک قصبے کے باہر یہ سائن خبردار کر رہا ہے "ھرسبرک کا شہر۔ یہ ھرسبرک کا پیارا شہر، کرہ ارض پر یہ شاندار جگہ صرف جرمنوں کیلئے بنائی گئی تھی، یہودیوں کیلئے نہیں۔ لہذا یہودیوں کو یہاں آنے کی اجازت نہیں ہے۔" ھرسبرک، جرمنی، 4 مئی 1935 ۔ تصویریں »
ایک موٹر سائیکل سوار ایک اشتہار پڑھ رہا ہے جس پر لکھا ہے "یہودیوں کی یہاں کوئی ضرورت نہیں"۔ جرمنی، سی اے۔ 1935. تصویریں »
بچوں کی سام دشمنی سے متعلق ایک ابتدائی کتاب سے ایک تصویر ۔ سائن میں لکھا ہے "یہاں یہودیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے"۔ جرمنی، 1936۔ تصویریں »
بچوں کی ایک کتاب سے تصویر۔ شہ سرخیاں ہیں "یہودی ہماری بدقسمتی ہیں" اور "یہودی کیسے دھوکہ دیتا ہے۔" جرمنی، سن 1936۔ تصویریں »
بچوں کی ایک سام دشمنی سے متعلق کتاب دئر گفٹ پلز (زہریلی کھمبی) سے ایک تصویر۔ یہ کتاب 1935 میں نیورمبرگ جرمنی میں شائع ہوئی۔ تصویر کا عنوان ہے "یہودی ناک ٹیڑھی ہے، یہ 6 کے ہندسے کی طرح نظر آتی ہے"۔ تصویریں »
سام دشمنی کے سرورق کے ساتھ بچوں کی ایک جرمن کتاب بعنوان "سرسبز چراہگاہوں میں کسی لومڑی پر بھروسہ نہ کیجئیے اور نہ ہی کسی یہودی کے حلف اُٹھانے پر"۔ جرمنی، 1936۔ تصویریں »
ڈریسڈن علاقے میں نازی پارٹی کے صدر دفتر کے داخلی دروازے پر ایک اشتہاری بکس میں آویزاں دئر شٹوئرمر اخبار کو پڑھتے ہوئے جرمن بچے۔ اشتہاری بکس کے نچلے حصے پر جزوی طور پر مٹا ہوا جرمن نعرہ یہ تھا، "یہودی ہماری قسمت کی خرابی ہیں"۔ جرمنی، 1937۔ تصویریں »
بویریا کی ایک سٹرک پر نصب یہود مخالف سائن کی عبارت میں لکھا ہے "یہودیوں کی یہاں کوئی ضرورت نہیں ہے۔" جرمنی، 1937۔ تصویریں »
سام دشمنی سے متعلق میوزیم میں نمائش کیلئے پوسٹر "Der ewige Jude" (گمراہ یہودی) جس میں یہودیوں کو مارکسی، سود خوراور لوگوں کو غلام بنانے والوں کی حیثیت سے پیش کیا گیا۔ میونخ، جرمنی، 8 نومبر، 1937۔ تصویریں »
آسٹریا پر جرمنی کے قبضے کے فوری بعد، ایک یہودی کے ذاتی کاروبار کے باہر نازی حملہ آور فوجی نگرانی کررہے ہیں۔ کھڑکی پر پینٹ سے لکھی تحریر میں کہا گیا ہے "تم یہودی خنزیر، تمہارے ہاتھ سٹر جائیں!" ویانا، آسٹریہ، مارچ 1938۔ تصویریں »
ایک عورت اپنا چہرہ چھپائے ایک پارک کے بنچ پر بیٹھی ہے جس پر لکھا ہوا ہے "صرف یہودیوں کیلئے"، آسٹریہ، سی۔ اے۔ مارچ 1938۔ تصویریں »
ویانا کے راہگیر ایک ریستوران کی کھڑکی پر لگے ایک بڑے نازی سائن کو دیکھ رہے ہیں جس میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ یہ کاروبار نازی پارٹی کی ایک تنظیم چلا رہی ہے اور یہ کہ یہاں یہودیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ ویانا، آسٹریا، مارچ- اپریل 1938۔ تصویریں »
یہودی قبرستان کی دیوار پر سام دشمنی پر مبنی یہ تحریریں پینٹ ہیں "یہودیوں کی موت ہی سارلینڈ کی پریشانیوں کو ختم کرے گی۔" برلن، جرمنی، نومبر 1938۔ تصویریں »
ایک یہودی کیفے کی دیواروں پر پینٹ کی ہوئی سام دشمنی کی عبارتیں۔ ویانا، آسٹریا، نومبر 1938۔ تصویریں »
سام دشمنی سے متعلق بچوں کی ایک کتاب دئر گفٹ پلز (زہریلی کھمبی) کا سرورق۔ یہ کتاب جرمنی میں دئر اسٹوئرمر ورلیگ نے شائع کی۔ تصویریں »
بین الاقوامی یہودی سازش کیلئے انتباہ کرتا ہوا ایک پروپیگنڈا کارٹون۔ جرمنی، تاریخ غیر نامعلوم۔ تصویریں »
میونخ میں ایک فون بوتھ پر سائن جس میں یہودیوں کو پبلک فون استعمال کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ میونخ، جرمنی، 1942۔ تصویریں »