
ہٹلر کے چانسلر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد کائزرھوف ہوٹل سے نکلنے پر جرمن لوگ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ برلن ، جرمنی، 30 جنوری، 1933 تصویریں »
ہٹلر یوتھ کے ارکان اپنے لیڈر کے سامنے مارچ کرتے ہوئے، بالڈور وان شیراخ (دائيں طرف، سلامی دے رہا ہے) اور جولیئس اسٹرائخر سمیت دوسرے نازی اہلکار۔ نیورمبرگ، جرمنی، 1933۔ تصویریں »
یہودی وکلاء برلن عدالتوں کے سامنے حاضر ہونے کی اجازت لینے کیلئے لائن میں کھڑے ہیں۔ آرین پیراگراف (قوانین کا ایک سلسلہ جو ملک اور سوسائٹی کے مختلف حصوں سے یہودیوں کو باہر نکالنے کیلئے اپریل 1933 میں بنایا گيا تھا) کے نئے ضابطوں کے تحت صرف 35 وکلاء کو عدالت کے سامنے حاضر ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔ برلن ، جرمنی، 11 اپریل 1933 تصویریں »
لوگوں کے ہجوم برلن کے مقام اوپرن پلاٹز میں ایسی کتابوں کو نذر آتش کرنے کیلئے اکٹھے ہو رہے ہیں جنہیں وہ "غیر جرمن" گردانتے تھے۔ برلن، جرمنی، 10 مئی، 1933۔ تصویریں »
نازی پارٹی کی کانگریس کے دوران ریخ لیبر سروس بٹالینیں ہٹلر کے سامنے پریڈ کررہی ہیں۔ نیورمبرگ، جرمنی، 8 ستمبر 1937 ۔ تصویریں »
جرمن لوگ نسلی عصبیت کے نظریات کی کلاس میں۔ جرمنی، تاریخ نامعلوم۔ تصویریں »