
آزادی کے فوری بعد آشوٹز کیمپ کے زندہ بچ جانے والے بچے بیرکوں سے باہر آرہے ہیں۔ پولینڈ، 27 جنوری 1945 کے بعد۔ تصویریں »
آزادی کے فورا بعد ایک روسی ڈاکٹر آشوٹز کیمپ کے زندہ بچ جانے والے لوگوں کا طبی معائنہ کررہا ہے۔ پولینڈ، 18 فروری،1945۔ تصویریں »
کیمپ کی آزادی کے فوراً بعد بوخن والڈ حراستی کیمپ کے باقی ماندہ لاغر لوگ۔ جرمنی 11 اپریل سن 1945۔ تصویریں »
آزادی کے فوری بعد بوخن والڈ کے بچوں کے "بلاک نمبر 66" سے زندہ بچ جانے والے لوگ۔ یہ بچوں کیلئے مخصوص بیرکیں تھیں۔ جرمنی، 11 اپریل 1945۔ تصویریں »
امریکی فوج کے اہلکار بوخن والڈ حراستی کیمپ میں لاشوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ یہ تصویر کیمپ کو آزاد کرائے جانے کے بعد لی گئی۔ جرمنی، 18 اپریل، 1945۔ تصویریں »
بوخن والڈ حراستی کیمپ میں آزاد ہونے والے قیدیوں کا سخت بھیڑ کے باعث احتجاجی مظاہرہ، جرمنی، 23 اپریل 1945۔ تصویریں »
کیمپ کی آزادی کے فوراً بعد ایک اجتماعی قبر۔ برجن۔ بیلسن، جرمنی، مئی 1945۔ تصویریں »
آزادی کے فوراً بعد کیمپ کے زندہ بچ جانے والے لوگ ایک کھیت میں کھانا پکا رہے ہیں۔ برجن بیلسن، جرمنی 15 اپریل 1945 کے بعد۔ تصویریں »
آزادی کے فوراً بعد کیمپ میں زندہ بچ جانے والے ایک شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ برجن بیلسن، جرمنی 15 اپریل 1945 کے بعد۔ تصویریں »
برجن بیلسن کیمپ کی آزادی کے بعد ایک قیدی۔ جرمنی، 15 اپریل 1945 کے بعد۔ تصویریں »
موٹ ہوسن کیمپ کی آزادی کے فوراً بعد لاشوں کے ڈھیر۔ آسٹریا، 5 مئی 1945کے بعد۔ تصویریں »