
آئن سیٹزکومانڈو (گشتی قاتل اسکواڈ) کے ارکان ایک یہودی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کرنے سے پہلے۔ لڑکے کے مقتول خاندان کی لاشیں اُس کے سامنے پڑی ہیں۔ بائیں طرف لوگ نسلی جرمن ہیں جو اسکواڈ کی مدد کر رہے ہیں۔ سلارو، سوویت یونین، 4 جولائی 1941 ۔ تصویریں »
آئن سیٹزگروپ (گشتی قاتل اسکواڈ) سی کے نامعلوم یونٹوں کے فوجی کئیو کے قریب وادی بابی یار میں وسیع پیمانے پر قتل ہونے والے یہودیوں کے سامان کی تلاشی لیتے ہوئے۔ سوویت یونین، 29 ستمبر ۔ یکم اکتوبر، 1941۔ تصویریں »
یوکرین کے شہر لبنی کے ایک ھزار سے زائد یہودیوں کو "دوبارہ آبادکاری" کیلئے ایک کھلے میدان میں جمع ہونے کا حکم دیا گیا۔ اِس جبری اجتماع کے بعد آئن سیسٹزگروپن نے اُن کا قتل عام کیا۔ لبنی، سوویت یونین، 16 اکتوبر 1941۔ تصویریں »
لبنی کے یہودیوں کا اجتماع، آئن سیٹس گروپ کے دستوں کی طرف سے قتل عام سے کچھ ہی پہلے۔ یہ فوٹو بنیادی طور پر رنگین تھی اور جرمن فوجی فوٹوگرافر کی طرف سے کھینچی گئی تصویروں کے سلسلے کا ایک حصہ تھی۔ تصویروں کے اِس ذخیرے کی نقلیں جنگی جرائم کے مقدمات میں شہادت کے طور پر استعمال کی گئیں۔ لبنی، سوویت یونین، 16 اکتوبر 1941۔ تصویریں »
یوکرین کے یہودی جنہیں آئن سیٹزگروپ کے دستوں کی طرف سے قتل کئے جانے سے قبل برہنہ ہونے پر مجبور کیا گیا۔ یہ تصویر بنیادی طور پر رنگین تھی اور یہ اُن تصویروں کے ذخیرے کا حصہ تھی جو ایک جرمن فوجی فوٹوگرافر نے کھینچی تھیں۔ اِن تصویروں کی نقلیں بعد میں جنگی جرائم کے مقدمات میں شہادت کے طور پر استعمال کی گئیں۔ لبنی، سوویت یونین، 16 اکتوبر 1941۔ تصویریں »
وہ جگہ جہاں آئن سیٹسگروپ (گشتی قاتل یونٹ) کے اہلکاروں اور اسٹونین حلیفوں نے ستمبر 1941 میں یہودیوں کو اجتماعی پھانسی دی۔ کالیوی۔ لیوا، ایسٹونیا، ستمبر 1944 کے بعد۔ تصویریں »