
وارسا کے یہودی کوارٹرز میں نیلیوکی اسٹریٹ پر ایک کاروباری علاقہ۔ وارسا، پولینڈ، 1938 ۔ تصویریں »
وارسا پر جرمن محاصرے کے دوران آدمی، عورتیں اور بچے دفاعی خندقیں کھود رہے ہیں۔ پولینڈ، ستمبر 1939 ۔ تصویریں »
جرمن فوجیں وارسا کے مضافات میں۔ تصویر کے پس منظر میں جرمن فوجی حملے کے نتیجے میں شہر جل رہا ہے۔ وارسا، پولینڈ، ستمبر 1939 ۔ تصویریں »
جرمنی کے بلٹزکریج حملے کے بعد پولش دارلحکومت میں ملبے کے قریب سیگسمونڈ یادگار ایستادہ ہے۔ وارسا، پولینڈ، 1939 ۔ تصویریں »
ایس ایس اہلکار ہتھیاروں کیلئے یہودیوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔ وارسا، پولینڈ، اکتوبر یا نومبر 1939 ۔ تصویریں »
وارسا یہودی بستی میں، یہودی بچے سوپ کے پیالوں کے ساتھ۔ وارسا، پولینڈ، ca 1940 ۔ تصویریں »
وارسا یہودی بستی کی ایک گلی کا منظر۔ بائیں جانب موجود سائن میں لکھا ہے: "سوپ صحن میں ہے، پہلی منزل، اپارٹمنٹ 47 ۔" وارسا، پولینڈ، 1940 - 1941 ۔ تصویریں »
وارسا یہودی بستی کی ایک رہائشی بستی کی سڑک پر دو بچوں کو پیسے دے رہی ہے۔ وارسا، پولینڈ، اکتوبر 1940 اور اپریل 1943 کے درمیان۔ تصویریں »
ایک لاغر بچہ وارسا یہودی بستی کی سڑکوں پر کھانا کھا رہا ہے۔ وارسا، پولنڈ 1940 اور 1943 کے درمیان۔ تصویریں »
بچے یہودی بستی کی گلیوں میں کھانا کھا رہے ہیں۔ وارسا، پولینڈ، 1940 اور 1943 کے درمیان۔ تصویریں »
ایک کمزور اور دبلی پتلی عورت یہودیوں کیلئے لازمی اسٹار آف ڈیوڈ والی بازو کی پٹیاں بیچ رہی ہے۔ پس منظر میں کنسرٹ کے پوسٹر ہیں جو تقریباً مکمل طور پر تباہ کر دئے گئے تھے۔ وارسا یہودی بستی، پولینڈ، 19 ستمبر، 1941 ۔ تصویریں »
وارسا یہودی بستی کا داخلی دروازہ۔ سائن بورڈ پر لکھا ہے، "وباء کا کوارنٹائن علاقہ: صرف رواں ٹریفک کو گذرنے کی اجازت ہے۔" وارسا، پولینڈ، فروری 1941 ۔ تصویریں »
یہودی پولیس وارسا یہودی بستی کے خاردار داخلے کے مقام پر۔ پولینڈ، فروری 1941 ۔ تصویریں »
پولش شہری دیوار کے اس حصے کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں جو وارسا یہودی بستی کو باقی شہر سے الگ کرتی تھی۔ وارسا، پولینڈ، 1940 ۔ 1941 ۔ تصویریں »
پھیری والے پرانی عبرانی کتابیں بیچ رہے ہیں۔ وارسا یہودی بستی، پولینڈ، فروری 1941 ۔ تصویریں »
ایک پولیش پولیس اہلکار یہودی بستی کی ایک رہائشی کے بیگ کی تلاشی لے رہا ہے۔وارسا، پولینڈ، فروری 1941 ۔ تصویریں »
ایک پولش پولیس اہلکار وارسا یہودی بستی میں ایک یہودی رہائشی کے کاغذات کا معائنہ کر رہا ہے۔ وارسا، پولینڈ، فروری 1941 ۔ تصویریں »
ایک یہودی شخص گراموفون پر موسیقی بجا کر گزر بسر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ گراموفون ایک پرانی بچوں کی گاڑی میں رکھ کر جگہ جگہ لئے پھرتا تھا۔ وارسا یہودی بستی، پولینڈ، زمانہ جنگ۔ تصویریں »
ایک جرمن پولیس اہلکار ایک یہودی شخص پر روٹی کا ایک ٹکڑا وارسا گھیٹو میں سمگل کرنے کی کوشش کے حوالے سے پوچھ گچھ کر رہا ہے۔وارسا، پولینڈ، 1942 - 1943 . تصویریں »
"آرین" شناختی کارڈ کی قسم جو ولاڈکا میڈ نے 1940 - 1942 کے دوران وارسا کی آرین سائیڈ پر یہودی جنگجوؤں کیلئے ہتھیار سمگل کرنے اور یہودی بستی سے یہودیوں کو فرار ہونے میں مدد دینے کیلئے استعمال کیا۔ تصویریں »
وارسا یہودی بستی میں بغاوت کے دوران پکڑے جانے والے یہودیوں کو جبراً اسمبلی کے مقام کی جانب مارچ کرایا جا رہا ہے۔ وارسا، پولینڈ، اپریل یا مئی 1943 ۔ تصویریں »