United States Holocaust Memorial Museum
ہالوکاسٹ انسائیکلوپیڈیا
اہم تاریخیں: کیمپوں کے قیدی
یکم جولائی 1937
چرچ کے منحرف سربراہ مارٹن نئیموئیلر کو گرفتار کرلیا گيا

لوتھرین چرچ میں نازی نسلی نظریے کے مخالف، اور مخالفتی "فرقہ وار چرچ" کے بانی مارٹن نئیموئیلر کو گرفتار کرلیا گيا۔ انہيں 1938 میں ساخسین ھوسن حراستی کیمپ بھیجا گیا اور انہوں نے اپنی زندگی کے اگلے سات سال حراستی کیمپوں میں گزارے۔ جنگ کے بعد نئیموئیلر نے نازی پالیسیوں کو خاموشی سے دیکھنے والوں کی مذمت کی جو جلد کارروائی کے لئے ایک مطالبہ بن گیا۔ انہوں نے کہا: "پہلے وہ سوشلسٹوں کے پیچھے پڑے اور میں نے کچھ نہ کہا - کیونکہ میں سوشلسٹ نہيں تھا۔ پھر وہ تجارتی یونین کے اراکین کے پیچھے پڑے اور میں نے کچھ نہ کہا – کیونکہ میں تجارتی یونین کا رکن نہيں تھا۔ پھر وہ یہودیوں کے پیچھے پڑے اور میں نے کچھ نہ کہا – کیونکہ میں یہودی نہيں تھا۔ پھر وہ میرے پیچھے پڑے - اور میرے لئے کسی نے کچھ نہ کہا کیونکہ کوئی باقی ہی نہ رہا تھا"

6 جون 1941
جرمنی کی اعلی انتظامہ نے سوویت کمیونسٹ پارٹی کے افسر کے قتل کا حکم دے دیا

سوویت یونین پر جرمنی کے حملے سے دو ہفتے قبل، جرمن افواج کی اعلی انتظامیہ نے سوویت جنگی قیدیوں میں سے سوویت کمیونسٹ پارٹی کے افسران کی اسکریننگ شروع کردی۔ ان افسران کو فوری ہلاکت کے لئے موبائل قتل کے اسکواڈ (آئن سیٹزگروپن) کے حوالے کردیا گیا۔ 22 جون 1941 اور 9 مئی 1945 کے درمیان تیس لاکھ سے زیادہ سوویت جنگی قیدی جرمن حراست میں مارے گئے۔ زیادہ تر تو بھوک، بیماری یا ٹھنڈ کی وجہ سے مرگئے لیکن ہزاروں کو کمیونسٹوں، یہودی یا "ایشیائی" ہونے کے باعث گولی ماردی گئی۔

2 سے 3 اگست 1944
آش وٹز کے خانہ بدوشوں کے کیمپ کو بند کردیا گیا۔

تئیس ہزار روما (خانہ بدوشوں) کو آش وٹز- برکیناؤ جلاوطن کردیا گيا اور انہيں کیمپ کے علیحدہ حصے میں ڈال دیا گیا۔ وہاں کے حالات حد سے زیادہ برے تھے۔ آش وٹز میں تقریباً تمام ہی روما کو گیس کے ذریعے ہلاک کردیا گيا، مشقت کے ذریعے مار دیا گيا یا وہ بیماری سے مرگئے۔ نازيوں نے روما کو نسلی طور پر کمتر ظاہر کر کے ان کے ساتھ بھی تقریباً وہی سلوک کیا جو یہودیوں کے ساتھ کیا۔ 2 سے 3 اگست 1944 کو آش وٹر برکیناؤ کے خانہ بدوشوں کے کیمپ کو بند کردیا گيا۔ باقی رومانی (خانہ بدوش) مرد، عورتوں اور بچوں کو گیس چیمبروں میں ہلاک کردیا گيا۔ ہالوکاسٹ میں دو لاکھ بیس ہزار کے لگ بھگ روما مارے گئے۔

Copyright © United States Holocaust Memorial Museum, Washington, D.C.