United States Holocaust Memorial Museum
ہالوکاسٹ انسائیکلوپیڈیا
اہم تاریخیں:
جرمنی کے مقبوضہ یورپ میں گیس چیمبر
اکتوبر1939
جرمنوں نے معذوروں کا قتل شروع کر دیا

ان جرمنوں کا باقاعدہ قتل عام شروع ہوگیا، جنہيں نازی "زندہ رہنے کے لائق" نہيں سمجھتے تھے۔ "مشیروں" کے گروہ ہسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں جا کر فیصلہ کرتے تھے کہ کن کو مارا جائے۔ منتخب مریضوں کو "رحمانہ قتل" کے پروگرام کے تحت قائم کی گئی گیس سے ہلاک کرنے کی چھ تنصیاب میں سے کسی ایک میں بھیج دیا جاتا تھا۔ یہ تنصیبات برن برگ، برینڈن برگ، گریفینیک، ھاڈامر، ھارتھائم اور سونین سٹائن تھیں۔ ان مریضوں کو گیس چیمپر میں کاربن مونوآکسائڈ استعمال کرکے قتل کیا جاتا تھا۔ "رحمانہ قتل" کے پروگرام میں شرکت کرنے والے ماہرین نے قتل گاہیں قائم کرنے اور انہيں چلانے میں بھی بہت اہم کردار ادا کیا۔

8 دسمبر 1941
پہلے قتل کے مرکز نے کام شروع کر دیا

چیلمنو کی قتل گاہ میں کام شروع ہوا۔ نازيوں نے اس کے بعد ایسے پانچ اور کیمپ قائم کئے: بیلزک، سوبیبور، ٹریبلنکا، اًش وٹز- برکناؤ (جو اًش وٹز کے کمپلیکس کا حصہ تھا) اورمجدانیک۔ چیلمنو میں لوگوں کو گیس کی وینوں میں مارا جاتا تھا (یہ ہوا بند ٹرک تھے جن کے انجنوں کے ایگزھاسٹ کو رخ موڑ کر اندرونی خانے کی طرف کیا گيا تھا)۔ بیلسک، سوبیبار اور ٹریبلنکا کیمپوں میں گیس کے چیمبروں سے منسلک ساکن انجنوں کے ذریعے کاربن مونوآکسائڈ گیس استعمال کی جاتی تھی۔ سب سے بڑے قتل کے مرکز آش وٹز میں چار بڑے گیس کے چیمبر تھے جہاں ذائکلون بی (کرسٹل کی شکل میں ہائیڈروجن سائیانائڈ) استعمال کیا جاتا تھا۔ مجدانیک میں کاربن مونوآکسائڈ اور ذائکلون بی دونوں کا استعمال کیا جاتا تھا۔ "حتمی حل" کے دوران ان قتل گاہوں کے گیس چیمبروں میں کئی ملین یہودی مارے گئے۔

22 جون 1944
ریونز برویک حراستی کیمپ میں گیس کے ذریعے قتل کرنے کا پہلا واقعہ

ریونز برویک میں عورتوں کے کیمپ میں گیس کے ذریعے قتل کرنے کا پہلا ریکارڈ کردہ واقعہ رونما ہوا۔ ریونزبرویک اور دوسرے کیمپ – جن میں سٹٹہاف، ماؤتھاؤسین اور ساخسین ہاؤسن شامل تھے جنہيں مخصوص طور پر قتل کے مراکز کے طور پر قائم نہيں کیا گيا تھا۔ ان کا سائز مقابلے میں چھوٹا تھا۔ ان گیس چیمبروں کی تعمیر ان قیدیوں کو قتل کرنے کے لئے کی گئی تھی، جنہیں نازی کام کرنے کے لئے "نااہل" سمجھتے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر کمیپ اپنے گيس چیمبر میں مارنے کیلئے ذائکلون بی استعمال کرتے تھے۔

Copyright © United States Holocaust Memorial Museum, Washington, D.C.