United States Holocaust Memorial Museum
ہالوکاسٹ انسائیکلوپیڈیا
جنگ سے پہلے کے جرمنی میں یہودی
جون 1933 کی مردم شماری کے مطابق جرمنی میں یہودیوں کی آبادی تقریباً پانچ لاکھ تھی۔ یہودی جرمنی کے 6 کروڑ 70 لاکھ کی کل آبادی کا ایک فیصد سے کم تھے۔ مردم شماری کے معمولی طریقوں کے برعکس 1935 کے نیورمبرگ کے قوانین اور اس کے بعد کے قوانین میں درج نازیوں کے نسل پرستی پر مبنی معیار کے مطابق کسی فرد کے دادا دادی یا نانا نانی کے مذہب کے مطابق یہودیوں کی شناخت کی جاتی تھی۔ اس کے نتیجے میں ایسے ہزاروں افراد یہودیوں کے زمرے میں آتے تھے جنہوں نے کوئی دوسرا مذہب قبول کرلیا ہو۔ ان میں ایسے رومن کیتھلک پادری اور راہبائيں، اور پروٹسٹنٹ پادری بھی شامل تھے جن کے دادی دادا یہودی تھے۔

جرمنی کی یہودی آبادی کے اسی فیصد (یعنی تقریباً 4 لاکھ افراد) کے پاس جرمن شہریت تھی۔ باقی زیادہ تر یہودی پولش شہریت رکھتے تھے، ان میں سے ایسے کئی افراد تھے جو جرمنی میں پیدا ہوئے تھے اور جن کے پاس جرمنی میں رہنے کے لئے مستقل رہائشی حیثیت تھی۔

مجموعی طور پر جرمنی کے تقریباً ستر فیصد یہودی شہری علاقوں میں رہتے تھے۔ تقریباً آدھے یہودی جرمنی کے سب سے بڑے دس شہروں میں رہتے تھے جن میں برلن (تقریباً ایک لاکھ 60 ھزار)، فرینکفرٹ ایم مین (تقریباً 26 ھزار)، بریسلاؤ (تقریباً 20 ھزار)، ہیمبرگ (تقریباً 17 ھزار)، کولون (تقریباً 15 ھزار)، ہینوور (تقریباً 13 ھزار) اور لیپزگ (تقریباً 12 ھزار) شامل تھے۔

Copyright © United States Holocaust Memorial Museum, Washington, D.C.