
موسیقار: ڈینیل کیمپن
شاعر: مورڈیسائي گیبرٹگ
نغمہ گر: مورڈیسائي گیبرٹگ
اصلی عنوان: ہنگیرک ڈین کیٹسیلے
مورڈیسائي گیبرٹگ، جو پولینڈ کے شہر کراکاؤ میں سن 1877 میں پیدا ہوئے تھے، وہ یدش زبان کے ایک عوامی شاعر و نغمہ نگار تھے۔ گیبرٹگ کی تین بیٹیاں تھیں جن کیلئے وہ اپنے اشعار لکھتے اور اُنہیں پیش کرتے تھے۔ ان کے الفاظ مخصوص دھنوں میں ترتیب دئے گئے تھے اور اُن کے اکثر نغمے ڈائری میں درج شدہ مواد سے مشابہہ تھے۔ گیبرٹگ کی بہت سی نظموں کے موضوعات 1920 اور 1930 کی دہائیوں میں مشرقی یورپی یہودی طرزحیات سے متعلق تھے۔ لوری "آپ کا بلی کا بچہ بھوکا ہے" 1920 کی دہائی کے آغاز کے زمانے سے ہے۔ اس کے اشعار کا مخاطب ایک بھوکا بچہ تھا جس سے بھوک اور محرومی کا تاثر ابھرتا ہے۔
Mr. Daniel Kempin; Mordecai Gebirtig
سو جاؤ میری بھوکی بٹیا،
اپنی چھوٹی چھوٹی پیاری پیاری آنکھیں موند لو
تمھاری ماں بھی بھوکی ہے
مگر وہ روتی نہیں یا شور نہیں مچاتی ہے
اپنی ماں سے کچھ سیکھو میری رانی۔
روشن پہلو کی طرف دیکھنے کی کوشش کرو ۔۔
جب صبح تم جاگو گی تو
سارا گھر تازی تازی روٹی سے بھرا ہوا ملے گا۔
اے لیو لیو، اے لیو لیو لیو
سو اب سو جاؤ میری موتی مری بٹیا۔
اب سو جاؤ میری چھوٹی بٹیا،
آج تمہیں کیا ہو گيا ہے؟
تمہارا بلی کا بچہ بھی بھوکا ہے
مگر میں اسے شکایت کرتے نہیں سنتا
سنو یہ کیسے میاؤں میاؤں کر رہا ہے ۔۔ یہ تمہیں کہ رہا ہے:
"گڑيا اپنی ماں کو تنگ نہ کرو!"
تمہارا بلی کا بچہ بھی بھوکا ہے
مگر یہ تمہاری طرح رو نہیں رہا ہے
اے لیو لیو، اے لیو لیو لیو،
اب سو جاؤ میری پیاری بچی
سو جاؤ میری لاڈلی چھوٹی بٹیا
سونے سے تمہاری بھوک کم ہو جائے گی
تمہاری چھوٹی گڑیا بھی بھوکی ہے
مگر وہ روٹی کیلئے روتی نہیں
میری بچی کچھ سیکھو اپنی چھوٹی گڑیا سے
تمہیں معلوم ہے وہ اس وقت کیا سوچ رہی ہو گی؟
"ماں کے دل پر کیا گز رہی ہو گی
جب اس کی پیاری بیٹی بھوکی ہو
اے لیو لیو، اے لیو لیو لیو
سو اب سو جاؤ میری پیاری موتی۔