United States Holocaust Memorial Museum The Power of Truth: 20 Years
Museum   Education   Research   History   Remembrance   Genocide   Support   Connect
Donate

 

پولینڈ میں یہودی بستیاں — نقشے

مقبوضہ پولینڈ میں یہودی بستیاں، 1939-1941

 

جرمنی نے مغربی پولینڈ پر سن 1939 میں قبضہ کیا۔ اس علاقے کا اکثر حصہ جرمن مملکت سے ملحق کر دیا گيا۔ جرمن فوجوں نے جون 1941 تک مشرقی پولینڈ پر قبضہ نہیں کیا تھا۔ جنوب مرکزی پولینڈ میں جرمنی نے جنرل گورنمنٹ (عام حکومت) قائم کی، جہاں اکثر ابتدائي یہودی بستیاں قائم کی گئیں۔ یہ یہودی بستیاں شہر کے اندر بند ڈسٹرکٹ تھے جہاں جرمنوں نے یہودیوں کو انتہائی تکلیف دہ حالت میں رہنے پر مجبور کیا تھا۔ ان گھیٹو یعنی یہودی بستیوں نے یہودیوں کو نہ صرف شہر کی تمامتر برادری سے الگ تھلگ کر دیا تھا بلکہ اُنہیں قریبی موجود دیگر یہودی برادریوں سے بھی الگ کر دیا تھا۔ وارسا گھیٹو 12 اکتوبر 1940 کو قائم کی گئی تھی جو رقبے اور آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی یہودی بستی تھی۔ اس میں ساڑھے تین لاکھ یہودی تھے جو شہر کی یہودی آبادی کا تقریباً 30 فیصد شہر کے کل رقبے کے 2.4 فیصد میں محدود کر دئے گئے تھے۔

— US Holocaust Memorial Museum


متعلقہ مقالات:

پولینڈ میں یہودی بستیاں »


ہولوکوسٹ انسائکلوپیڈیا سے متعلقہ مضامین:

یہودی بستیاں »

 

Copyright © United States Holocaust Memorial Museum, Washington, D.C.