United States Holocaust Memorial Museum The Power of Truth: 20 Years
Museum   Education   Research   History   Remembrance   Genocide   Support   Connect
Donate

 

 

Voices on Antisemitism — A Podcast Series

Louise Gruner Gans

May 6, 2010

Louise Gruner Gans

Survivor and Retired Justice of the New York Supreme Court

Louise Gruner Gans' experiences with prejudice have influenced her work as a lawyer and as a judge, and have reminded her to keep a human perspective on the law.

RSS Subscribe | Download | Share | Comment

Download audio (.mp3) mp3 – 6.70 MB »

Transcript also available in:
English
Русский
Português (BR)


Transcript:

6 مئی 2010
لوئیس گرونر گینز
ہولوکاسٹ سے زندہ بچ جانے والی خاتون اور نیو یارک سپریم کورٹ کی جج
لوئیس گرونر گینز کے تعصب کے ساتھ تجربات نے وکیل اور جج کی حیثیت سے ان کے کام کو متاثر کیا ہے، اور یہ تجربات انہيں یاد دلاتے ہیں کہ قانون کے انسانی پہلو کو سامنے رکھا جائے۔
لوئیس گرونر گینز:
انسان قدرتی طور پر اچھے نہیں ہوتے ہیں اور نہ ہی قدرتی طور پر برے۔ یہ دونوں کا امتزاج ہيں. اور خیال یہ ہے کہ برے حصے کو محدود کرنے کی کوشش کی جائے۔ اور کچھ حد تک قانون، اور خاص طور پر ہمارا قانون، ایسا کرتا ہے۔ اور یہ اچھی بات ہے۔

الیسا فشمین:
لوئیس گرونر گینز ہولوکاسٹ کے دوران زندہ بچ گئی تھیں اور نیو یارک سپریم کورٹ کی ریٹائرڈ جسٹس بھی ہيں۔ تعصب کے بارے میں اُن کے تجربے نے ایک وکیل اور ایک جج کے حیثیت سے ان کے کام کے ساتھ ساتھ، ہمارے قانونی نظام کو اس چیز سے محفوظ رکھنے کی اہمیت کے متعلق ان کے تاثرات کو متاثر کیا ہے، جنہيں یہ "ظالمانہ نفرت" کا نام دیتی ہيں۔ جج گینز کے تجربات انہيں قانون پر انسانی تناظر برقرار رکھنے کی یاد دلاتے رہتے ہيں۔

سام دشمنی کے خلاف آوازیں میں خوش آمدید۔ یہ یونائیٹڈ اسٹیٹس ھولوکاسٹ میوزیم کی طرف سے جاری ہونے والی ایک پوڈ کاسٹ سیریز ہے جو اولیور اور ایلزبیتھ اسٹینٹن فاؤنڈیشن کی بھرپور حمایت کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ میں آپ کی میزبان، الیسا فشمین ہوں۔ ہر مہینے ہم ان مختلف طریقوں پر روشنی ڈالنے کے لئے ایک مہمان کو دعوت دیتے ہیں جو ہماری دنیا پر اثر انداز ہونے والی سام دشمنی اورنفرت کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ہیں ہولوکاسٹ سے زندہ بچ جانے والی خاتون اور ریٹائرڈ جج لوئس گرونر گینز۔

لوئیس گرونر گینز:
میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ میری سام دشمنی کی سب سے پہلی یادیں تیس کی دہائی میں جرمنی کی ہيں، جہاں اچانک کئی چیزیں واقع ہونے لگیں۔ ایسی کئی جگہیں تھیں جہاں ہم یہودی ہونے کی وجہ سے نہيں جا سکتے تھے۔ مثال کے طور پر، اس وقت وہاں ایک بڑا سنیما تھا، جہاں شرلی ٹیمپل کی فلمیں لگتی تھیں اور ہم نہيں جا سکتے تھے۔ ہم جس عبادت گاہ میں جاتے تھے وہاں آگ لگا دی گئی تھی۔ ہم وہاں سے گزرتے تھے اور ہم نے آسٹار آف ڈيوڈ کو جلتا دیکھا۔

آپ کو معلوم ہے کہ تعصب غلط اور ظالمانہ ہے، اور اس کے نتیجے میں بہت چوٹ پہنچتی ہے۔ جب میں چھوٹی تھی اور میں اپنے آپ کو آئينے میں دیکھتی تھی، تو مجھے اپنے آپ میں کچھ مختلف نظر نہیں آتا تھا۔ میں شرلی ٹیمپل کو کیوں نہ دیکھ سکوں؟ اس میں کوئی منطق نہيں تھی۔ یہ نہایت احمقانہ بات ہے۔ اور یہ شرلی ٹیمپل سے شروع ہوتا ہے۔ اس کے بعد آپ کو احساس ہوتا ہے کہ اس کا تعلق آپ کے رہنے سہنے کے طریقے، آپ جن کے ساتھ رہتے ہيں، اور آپ کس سے شادی کرسکتے ہیں، اور آپ کہاں کام کرسکتے ہيں، ان سب سے ہے۔ اور یہ بالکل ظالمانہ، اور انسانی وقار کے خلاف ہے، وہ وقار جو ہر شخص چاہتا ہے، اور جس کا وہ اعتراف چاہتا ہے۔

میں ایک وکیل اور جج کی حيثیت سے تمام گروپوں کے لئے منصفانہ معاشرے کی تشکیل کے لئے جو کرسکتی تھی، وہ میں نے کرنے کی کوشش کی۔ میری ہمدردیاں مظلوموں کے ساتھ تھیں، جس ميں سام دشمنی تو شامل تھی ہی، لیکن اس کے ساتھ ساتھ عمومی طور پر نسل پرستی بھی تھی۔ جج بننے پر آپ سے قانون کو بالادست رکھنے کے حوالے سے حلف اٹھوایا جاتا ہے، اور آپ اسے نظرانداز نہيں کرسکتے ہيں۔ لیکن بات یہ ہے کہ آپ لوگوں کی بات کس طرح سنتے ہيں۔ بات یہ ہے کہ آپ یہ کس طرح یقینی بناتے ہيں کہ جیوری لوگوں کی بات سنے۔ اور یہ ایک بہت اہم کردار ہے جو جج کو ادا کرنا ہوتا ہے۔ میں قانون نافذ اور برقرار رکھنے کی ذمہ داری کو اپنے تجربے پر مبنی اپنی صوابدید کے استعمال کو متوازن رکھنے کی کوشش کرتی تھی۔ اور مجھے لوگوں کو قید میں ڈالنا بہت مشکل لگتا تھا۔ یہ بہت بہت مشکل تھا کیونکہ مجھے قید کیا گیا تھا، نہ صرف یہودی بستی یا حراستی کیمپ میں، بلکہ حقیقی جیلوں میں۔ اور کیونکہ جج کا ریکارڈ جرائم سے آلودہ نہيں ہونا چاہئیے، زیادہ تر امریکی جج کبھی جیل نہيں گئے ہيں، لہذا اس بات نے مجھے مختلف رکھا۔ میرا مطلب ہے، ایسے کئی شعبے ہيں جہاں اس بات کا اثر ہوتا ہے کہ آپ کون ہیں۔

اسٹیریوٹائپ کی بنیاد انفرادی کردار پر نہیں ہوتی۔ بلکہ اس کی بنیاد کسی مخصوص گروپ سے تعلقات ہوتے ہيں۔ آپ لوگوں کے تخمینے میں جو لاتے ہيں، اس کا اس میں اہم کردار ہے۔ کیا آپ یہ تصور کرتے ہیں کہ بعض اقسام کے لوگ ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں اور دوسرے لوگ جھوٹ نہیں بولتے؟ اگر آپ اسٹیروٹائپ استعمال کرتے ہيں تو آپ ایسا کرتے ہيں۔ لیکن اگر آپ ایسا نہيں کرتے ہيں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ انفرادی کردار پر زيادہ انحصار کرتے ہیں۔
الیسا فشمین:
سام دشمی کے خلاف آوازیں یونائیٹڈ اسٹیٹس ھولوکاسٹ میموریل میزیم کی ایک پاڈ کاسٹ سیریز ہے۔ ہماری آج کی دنیا میں مسلسل جاری سام دشمنی کے بارے میں ایک نیا نقطہ نظر سننے کیلئے ہر ماہ یہ سیریز سماعت فرمائیے۔
ہم چاہیں گے کہ آپ اس سیریز کے بارے میں اپنی رائے ہم تک ضرور پہنچائیں۔ براہ مہربانی ہماری ویب سائیٹ
www.ushmm.org دیکھئیے اور سام دشمنی کے خلاف آوازیں کے سروے پر کلک کیجئیے۔ آپ ہماری ویب سائیٹ پر وائسز آن جینوسائیڈ پری وینشن بھی سن سکتے ہیں جو موجودہ نسل کُشی کے بارے میں ایک پاڈ کاسٹ سیریز ہے۔

 


 

Available interviews:

Alex Haslam
Pardeep Kaleka
Stephen Mills
Hasan Sarbakhshian
Kathleen Blee
Rita Jahanforuz
Edward T. Linenthal
Colbert I. King
Jamel Bettaieb
Jeremy Waldron
Mehnaz Afridi
Fariborz Mokhtari
Maya Benton
Vanessa Hidary
Dr. Michael A. Grodin
David Draiman
Vidal Sassoon
Michael Kahn
David Albahari
Sir Ben Kingsley
Mike Godwin
Stephen H. Norwood
Betty Lauer
Hannah Rosenthal
Edward Koch
Sarah Jones
Frank Meeink
Danielle Rossen
Rex Bloomstein
Renee Hobbs
Imam Mohamed Magid
Robert A. Corrigan
Garth Crooks
Kevin Gover
Diego Portillo Mazal
David Reynolds
Louise Gruner Gans
Ray Allen
Ralph Fiennes
Judy Gold
Charles H. Ramsey
Rabbi Gila Ruskin
Mazal Aklum
danah boyd
Xu Xin
Navila Rashid
John Mann
Andrei Codrescu
Brigitte Zypries
Tracy Strong, Jr.
Rebecca Dupas
Scott Simon
Sadia Shepard
Gregory S. Gordon
Samia Essabaa
David Pilgrim
Sayana Ser
Christopher Leighton
Daniel Craig
Helen Jonas
Col. Edward B. Westermann
Alexander Verkhovsky
Nechama Tec
Harald Edinger
Beverly E. Mitchell
Martin Goldsmith
Tad Stahnke
Antony Polonsky
Johanna Neumann
Albie Sachs
Rabbi Capers Funnye, Jr.
Bruce Pearl
Jeffrey Goldberg
Ian Buruma
Miriam Greenspan
Matthias Küntzel
Laurel Leff
Hillel Fradkin
Irwin Cotler
Kathrin Meyer
Ilan Stavans
Susan Warsinger
Margaret Lambert
Alexandra Zapruder
Michael Chabon
Alain Finkielkraut
Dan Bar-On
James Carroll
Ruth Gruber
Reza Aslan
Alan Dershowitz
Michael Posner
Susannah Heschel
Father Patrick Desbois
Rabbi Marc Schneier
Shawn Green
Judea Pearl
Daniel Libeskind
Faiza Abdul-Wahab
Errol Morris
Charles Small
Cornel West
Karen Armstrong
Mark Potok
Ladan Boroumand
Elie Wiesel
Eboo Patel
Jean Bethke Elshtain
Madeleine K. Albright
Bassam Tibi
Deborah Lipstadt
Sara Bloomfield
Lawrence Summers
Christopher Caldwell
Father John Pawlikowski
Ayaan Hirsi Ali
Christopher Browning
Gerda Weissmann Klein
Robert Satloff
Justice Ruth Bader Ginsburg